وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴿٣٠﴾
"اے میرے رب، میری قوم کے لوگوں نے اس قرآن کومہجور (متروک العمل) کر دیا تھا" (قران 25:30)
حضرت محمد رسول اللهﷺ پڑھ سکتے تھے یا نہیں ؟ اس جائزہ قرآن سے لیتے ہیں :
سب سے پہلی وحی کا نزول ہی "اقرا" پڑھ کے حکم سے ہوا:
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ﴿١﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ ﴿٢﴾ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ﴿٣﴾ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ﴿٤﴾ عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ﴿٥﴾
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا (1) جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی (2) پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے (3) جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا (4) انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا ( 96:5)