رساله تجديد الاسلام (أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَﷺ)

انڈکس رسالة التجديد

 قرآن کی روشنی میں انداز فکروعمل میں مثبت تبدیلی "رسالة التجديد" ہے- دین ...

حقیقی کیمیا : ثابت شدہ احادیث نبوی ﷺ کی جستجو- علم الحدیث کے سات مجوزہ سنہری اصول اور احادیث کی تدوین نو (القواعد الذهبية السبع المقترحة في علم الحديث) Seven Golden Rules of Science of Hadith and Recompilation of Hadith literature

یہ عنوان ایک علمی جستجو کا اعلان ہے جس کا مقصد اصلی احادیث کو غیر معتبر روایات سے الگ کرنا ہے۔ "سچائی کا کیمیا" استعارہ ہے جو نبی ﷺ کی خالص تعلیمات کو تلاش کرنے کی کوشش کا مظھر ہے۔ "سنہری اصول" وہ بنیادی قواعد ہیں جو حدیث کی تحقیق میں معیار کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ کام منظم اور دقیق تحقیق کا متقازی ہے۔ Read more »

حدیث کتب لکھنے پر پابندی کی احادیث : (Hadiths on Hadith Writing Ban)

حدیث لکھنے کی ممانعت پر احادیث ہیں اور وجہ( علت ) بھی جو کہ ابدی ہے آج بھی تصدیق کی جا سکتی ہے مگر لکھنے پر ایک بھی نہیں آپ کی طرف سے . بڑی مشہور کتب حدیث میں اس کو شامل نہیں کیا جو کہ علمی خیانت ہہے . دوسری جگہ بھی نامکمل ہیں آہم اجزا کو کاٹ دییا گیا ہے . صرف خطیب البغدادی کی حدیث میں ممانعت کی "علت " (وجہ )موجود ہے . اس علمی خیانت کی ممکنہ وجہ ترجیح دینے کے لیے تھی . درج ذیل لیکن بڑی مشکل سے مل سکے جو حاضر ہیں .

 (i) Khateeb Al-khilafahBaghdadi-33,34/ https://read.shamela.ws/book/13089/18 / مکمل حدیث

(عربی میں متن، گوگل ترجمہ استعمال کریں )

(ii) https://ketabonline.com/ar/books/1610/read?part=1&page=19&index=68713 

(ii b)https://read.shamela.ws/book/13089/19

(iii) https://islamicurdubooks.com/hadith/hadith-.php?bookid=24&hadith_number=11092 

(iv) https://www.al-hadees.com/musnad-ahmed/11092

(v) https://mohaddis.com/View/Muslim/T2/3004  (Muslim-3004) نا مکمل حدیث

(vi)  https://quran1book.blogspot.com/2020/10/hadith-ban.html  (ویب سائٹ هذا )

(vii) https://quran1book.blogspot.com/2021/11/HadithBan-Sahabh.html

ان احادیث کو آخر میں بھی رکھ دوں گا جلد .. انشااللہ

حدیث حفظ و بیان کا حکم

حدیث نضره - حدیثِ نضر اللہ (اللہ تروتازہ رکھے اس شخص کو) بہت مشہور اور اہم ہے. (جامع ترمذی: 2658,  سنن ابن ماجہ: 232, سنن ابی داؤد:  3660, مسند احمد بن حنبل: 4157) - (حَفِظَه):

https://islamicurdubooks.com/hadith/hadith-.php?bookid=6&hadith_number=2658 - (حَفِظَه)

ایک بیانیہ اسلامی تاریخ میں ملتا ہے، کہ حدیث لکھنے پر پابندی شروع اسلام میں تھی جب قرآن و حدیث کے مکس کا ڈر تھا بعد میں یہ مسنوخ ہو گیا . بہت تلاش کیا ا یسی کوئی حدیث نہیں ملی، نہہی منسوخی کی، تو اس کو من گھڑت کہانی ہی کہیں گے.(اگر کسی کو ملے تو ارسال کریں). حضرت ابو ھریرہ( رض ) راوی ، 7ھ کو اسلام لاے جو اسلام کا آخری دور تھا، توابدی پابندی آخری دور میں لگی ... یہ داستان بھی ختم .

اگر کسی بھائی کو حدیث لکھ کر ارسال کرنے / منتقل کرنے کا حکم، رسول کی طرف سے ملے تو مطلع کریں .کچھ صحابہ کو لکھنے کا استثنیٰ اصل حکم کو منسوخ نہیں کرتا . تیمم ، وضو کو یا، بیٹھ کر نماز /صلوات کی اجازت، اقامت کو منسوخ نہیں کرتی نہ ، نا فرمانی منسوخی کا جواز ہے ، بہت لوگ نماز/ صلوات نہیں پڑھتے گناہگار ہیں مگر نماز منسوخ نہیں . جب صحابہ اکرام نے غور و خوص، استخارے کرکہ فیصله کر لیا تو ان کی سنت پر عمل واجب ہے(ابن ماجہ 43) جو دو تین صدی جاری رہا، رسول اور خلفاء راشدین کی نافرمانی اسلام میں تو نہیں .(یہ سب حقائق ، اسلام اور تاریخ سے ثابت ہیں ، تاویلوں سے نہیں )

https://www.facebook.com/IslamiRevival/

رسول کی اطاعت اب کیسے؟

https://www.facebook.com/share/p/18nFZoyJE3/

کیا رسول کا کام صرف پیغام پہنچانا تھا؟

https://www.facebook.com/share/p/1CShRNdZ7h/

قرآن: 99 سوال و جواب

 
آخری کتاب ہدایت: قرآن کا تعارف قرآن سے:
کسی مسلمان کو قرآن مجید کے تعارف کی ضرورت نہیں، مختصر تعارف <<ادھر پڑھ>> سکتے ہیں-  کچھ آیات یاد دہانی کے لیے پیش ہیں-  قرآن کے متعلق الله نے واضح  کر دیا کہ :
1۔ قرآن مجید رب العالمین کا نازل کردہ کلام حق ہے (آل عمران 3:60)  یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے (قرآن 2:2)
2.قران کوکوئی تبدیل نہیں کر سکتا  رسول اللہ ﷺ بھی نہیں، رب کی نافرمانی پر سخت عذاب (قرآن 10:15)
3۔قرآن مجید کلام الٰہی ہے اور اس کے کلام الٰہی ہونے میں کوئی شک نہیں۔ یہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ہدایت ہے۔ (البقرہ 2:2)
4۔اس کلام کو اللہ نے نازل کیا ہے اور وہی اس کی حفاظت کرے گا۔(الحجر15:9)
5.قرآن ایسا کلام ہے جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں جو بالکل سیدھی بات کرنے والا کلام ہے (الکہف 18:1,2)
6۔قرآن کو واضح عربی کتاب کہا گیا کہ لوگ سمجھ سکیں (یوسف18:1,2)۔
7۔ باطل نہ اس کلام کے آگے سے آ سکتا ہے نہ پیچھے سے۔ (الفصلت 41:42)
8۔یہ کتاب میزان ہے۔ یعنی وہ ترازو ہے جس میں رکھ کر ہر دوسری چیز کی قدر وقیمت طے کی جائے گی۔ (الشوریٰ42:17)
9۔یہ کتاب فرقان یعنی وہ کسوٹی ہے جو کھرے اور کھوٹے کا فیصلہ کرتی ہے۔(الفرقان 25:1)
10۔ تمام سلسلہ وحی پر مہیمن یعنی نگران ہے۔ (المائدہ5:48)
11۔قرآن کریم  لوگوں کے اختلافات کا فیصلہ کرنے کے لیے اتاری گئی ہے۔ (البقرہ2:213)
12۔یہی وہ کتاب ہدایت ہے جس کو ترک کر دینے کا مقدمہ روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کے حضور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مخاطبین کے حوالے سے پیش کریں گے۔ (الفرقان25:30)
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ( المرسلات 77:50)
14.تِلْكَ آيَاتُ اللَّـهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّـهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ(الجاثية45:6)
یہ الله کی آیات ہیں جو ہم آپ کو بالکل سچی پڑھ کر سناتے ہیں پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی حدیث پر ایمان لائیں گے، (الجاثية45:6)
15.وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ﴿٧﴾ يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّـهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ  (الجاثية45:7)
ہر سخت جھوٹے گناہگار کے لیے تباہی ہے (-جو آیات الہیٰ سنتا ہے جو اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر نا حق تکبر کی وجہ سے اصرار کرتا ہے گویاکہ اس نے سنا ہی نہیں پس اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو  (الجاثية45:7,8)
16.هَـٰذَا هُدًى ۖوَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ  (الجاثية45:11)
17. قرآن سے ملنے والا علم وہ حق ہے جس کے مقابلے میں ظن و گمان کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ (النجم 53:28)
“یہ (قرآن) تو ہدایت ہے اور جو اپنے رب کی آیتوں کے منکر ہیں ان کے لیے سخت دردناک عذاب ہے”(الجاثية45:11)
اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کی وضاحت موجود ہے اور (اس میں) مسلمانوں کے لئے ہدایت، رحمت اور خوشخبری ہے (16:89)
اللہ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں قرآن مجید کی حیثیت بیان کی ہے- جو کچھ قرآن مجید کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے کہا ہے وہ کسی دوسری کتاب کے بارے میں نہیں کہا۔ قرآن مجید کے سوا کسی اور مذہبی کتاب، کسی پیغمبرسے منسوب کلام، کسی عالم اور محقق کی رائے کے بارے میں اللہ تعالیٰ اس طرح کی کوئی بات نہیں کہتے۔ اس لیے جو کوئی بھی قرآن کی آیات مبارکہ کے بارے میں شک شبہ ، تامل کرے ، اگر مگراور من گھڑت تاویلوں سے ان کو بے اثر کرنے کی کوشش کرے تو وہ اچھی طرح سمجھ لے کہ وہ الله کی نافرمانی کی جرأت کر رہا ہے۔ اصحاب سبت  کا واقعہ ایک سبق ہے- (قرآن 7:163,166, 2:65,66).
قرآن کا عملی نمونہ سنت رسول اللہ صلعم میں موجود ہے ۔۔۔ وہ وحی نہیں علم و حکمت wisdom  ہے جو الله نے عطا کی ، آپ نے اجتہاد سے مطلب بیان کیا جہاں الله نے ضروری سمجھا تصحیح فرمائی یہ تواتر سے صدیوں سے نسلدر نسل منتقل ہو رہی ہے ،مگر اس کو قرآن سے چیک کرنا ضروری ہے -
"در حقیقت تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسولؐ میں ایک بہترین نمونہ تھا، ہر اُس شخص کے لیے جو اللہ اور یوم آخر کا امیدوار ہو اور کثرت سے اللہ کو یاد کرے " (33:21)