رساله تجديد الاسلام (أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَﷺ)

انڈکس رسالة التجديد

صراط مستقیم : https://tinyurl.com/SirateMustaqem     مصنوعی ذہانت سے ...

Showing posts with label حدیث. Show all posts
Showing posts with label حدیث. Show all posts

فریب مقدس Pious Deceit الْكَذِبُ الْمُقَدَّسُ

فریب مقدس -Pious Deceit - الْكَذِبُ الْمُقَدَّسُ  

ایگزیکٹو سمری 
اسلام کی بنیاد قرآن پر ہے جو اللہ کا کلام ہے، ہر طرح کی تبدیلی سے محفوظ ہے،   رسول اللہ ﷺ  کا "اسوہ" وہ عمل ہے جس پر عبادات کی شکل میں عملی طور پر نسل در نسل متواتر عمل ہو رہا ہے۔ یہ کسی تحریر کا محتاج نہیں۔ آپ کے وہ اعمال و اقوال جو بہت سے صحابہؓ نے براہ راست دیکھے یا سنے اگرچہ اہم ہیں لیکن ان کی صحت کو پرکھنا ضروری ہے کیونکہ منافقین نے جعلی روایات گھڑی ہیں.
علمی نوٹ:  صدیوں کے فکری غبار کو صاف کرنے کے لیے قارئین سے گزارش ہے کہ وہ پہلے مقالہ "مقدس فریب" کا مطالعہ فرمائیں۔ اس سے آپ کے ذہن میں ابھرنے والے اکثر سوالات کے جوابات خود بخود واضح ہو جائیں گے۔ دینِ حق کی فہم حاصل کرنا اور اپنے طور پر مزید تحقیق کرنا ہر مسلمان کی اپنی ذمہ داری ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے اس یہود و نصاریٰ کے پر فریب  راستہ پر چلنے کی شدید مزاحمت کی تھی، مگر وہ وقت کے حکمرانوں اور مذہبی طبقے کے گٹھ جوڑ (Collaboration) کے آگے ٹھہر نہ سکے۔ اگر اس کے باوجود کسی مقام پر مزید وضاحت درکار ہو، تو سوالات ضرور اٹھائیے۔ ذہن میں کوئی شک و شبہ باقی نہ رہنے دیں، کیونکہ ہمارا مقصد کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں، بلکہ صرف گمراہی سے بچاؤ اور اس خالص حق اور دینِ اسلام کی تلاش ہے جو رسول اللہ ﷺ بنی نوع انسان کے لیے چھوڑ گئے تھے.>>>>>>>\