رساله تجديد الاسلام (أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَﷺ)

انڈکس رسالة التجديد

 قرآن کی روشنی میں انداز فکروعمل میں مثبت تبدیلی "رسالة التجديد" ہے- دین ...

قرآن سے پیغام نصیحت The Message of Quran

"قرآن سے نصیحت کا پیغام" لوگوں تک پہنچاتے رہیں۔ جس کے دل میں اللہ کا کچھ خوف ہوگا، وہ آپ کی بات مان لے گا، اور جو نہ مانے، اس کی کوئی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے۔ آپ کی ذمہ داری یہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو زبردستی ایمان لانے پر مجبور کریں-
We know best what they say and you cannot compel them. Remind, by way of the Quran, those who have fear of My warnings.(Quran;50:45)
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ‌ۖ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِجَـبَّارٍ‌ۖ فَذَكِّرۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مَنۡ يَّخَافُ وَعِيۡدِ۞
جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور (اے پیغمبر) تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ لہذا قرآن کے ذریعے ہر اس شخص کو نصیحت کرتے رہو جو میری وعید سے ڈرتا ہو۔ (سورۃ 50 ق, آیت 45)
نصیحت ، ہدائیت کے لئیے" قرآن کے پیغام" کا خاص طور پر حکم کیوں؟ کیا سنت اور حدیث بھی اہم نہیں؟ اہم ہے،سنت رسول سر آنکھوں پر جو در حقیقت رسول ﷺ کی طرف سے ثابت ہو، صرف منسوب ہونا کافی نہیں- دین اسلام میں صرف اول درجہ (100% ) درستگی قبول ہے ورنہ پہلی کتب بھی موجود تھیں - اب صرف اور صرف قرآن کا پیغام خالص ہے 100% کسی اور پیغام، تحریر، کتاب کی 100% درستگی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ البتہ فرامین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن ، الفرقان کی کسوٹی سے پرکھنے، تصدیق کے بعد قبول کیا جا سکتا ہے، یہ تاویل نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین سے ماخوز ہے جس کی فوری صدیق ممکن ہے اس لنک پر-
https://bit.ly/Hadith-Basics پورا قرآن ڈھونڈھ لیں کوئی محکم آئیت نہ مل سکے گی جو قرآن کے علاوہ کسی اور پیغام یا کتاب کی گارنٹی دے: ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ (البقرہ 2) یہ کتاب (قرآن) ہے جس میں کوئی شک نہیں، متقیوں (God conscious) کے لیے ہدایت ہے۔ جس مقدس ہستی ﷺ کے فرامین پر منسوب کتب کے حوالہ جات کے زور پر قرآن کو مھجور (ineffective) کیا جاتا ہے ان کا کتب کا نام بھی قرآن میں نہیں۔ بلکہ ان کو ممنوع قرار دیا گیا، قرآن بہترین حدیث کی کتاب - اَحۡسَنَ الۡحَدِیۡثِ: https://bit.ly/QuranBestHadis / https://bit.ly/HadisBookBan آیات محکمات سے اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: https://bit.ly/WaseyatRasool سنت خلفاء راشدین سے بھی ٹابت ہے: https://bit.ly/Sunnah4Caliphs کیا أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَﷺ صرف زبانی کلامی ہے؟ / https://bit.ly/ObeyAllahORasool اصل بدعة گمراہی (وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ’) کیا ہے ؟ https://bit.ly/Bidaah قرآن کو مھجور( متروک العمل) (ineffective) کرنے والی خبر قرآن میں آج بھی موجود ہے جو صرف تلاوت تک محدود ہے: https://bit.ly/QuranAbandoned تاویلوں سے کام نہئں بنتا۔ ہر ایک کے پاس تاویلوں کا ڈھیر ہوتا ہے،علماء ایک دوسرے کی تاویلوں کو اپنی تاویلوں سے غلط ثابت کرتے رہتے ہیں ۔ اگر فرصت ملے تو قرآن کی ماسٹر کی (Master Key) آئیت 3:7 پڑھ لیں, تاویلوں کا پول کھل جاتا ہے۔ https://bit.ly/Key2Qura
تاویلوں سے کسی بات کی تشریح کی جاسکتی ہے مگراسلام کے بنیادی احکام نہ تبدیل کیے جا سکتے ہیں نہ نیے احکام ایجاد کیے جا سکتے ، اگر ایسا سلسلہ قایم ہو تو پھر قرآن اور رسول بھیجنے کی کیا ضرورت تھی؟
علامہ اقبال (رح) نے اپنے طریقہ سے بیان کیا- ع ز مَن بر صُوفی و مُلاّ سلامے: کہ پیغامِ خُدا گُفتَند ما را ولے تاویلِ شاں در حیرت اَنداخت: خُدا و جبرئیلؑ و مصطفیؐ را میری جانب سے صُوفی ومُلاّ کو سلام پہنچے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے احکامات ہم تک پہنچائے، لیکن انہوں نے اُن احکامات کی جو تاویلیں کیں،اُس نے اللہ تعالیٰ، جبرائیل ؑاور محمد مصطفیﷺ کو بھی حیران کر دیا۔ (علامہ محمد اقبال) سخت حیرت ہوتی ہے کہ ہم لوگ جوش مغالبہ میں غرق، دھڑا دھڑ ، بغیر سوچے سمجھے، غیر مصدقہ دینی پیغامات شئیر کرتے ہیں سچ کے ساتھ ساتھ ، قرآن سے سے متصادم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب نادرست پیغامات کی نشاندہی بھی کی مگر ۔۔۔ پھُول کی پتّی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر
اللہ تعالی کا فرمان:
جو میری ہدایت (قرآن) پر عمل کرے گا وہ نہ گمراہ، نہ بدبخت ہوگا(قرآن 20:123)
مسلمان پر قرآن کے حقوق: قرآن پرایمان، تلاوت، تفکر، عمل اور تبلیغ
☆☆☆ احکام القرآن - خلاصہ ☆☆☆
Free Digital Books: https://bit.ly/FreEbooks 
رسالة التجديد
☆☆☆ 🌹🌹🌹📖🕋🕌🌹🌹🌹☆☆☆
رساله تجديد الاسلام
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ (القرآن  36:17)
اور ہمارے ذمہ صرف واضح پیغام پہنچا دینا ہے
   Our mission is only to convey the message clearly