حدیث ثقلین بہت اہم ہے کہ اس کی تاویلات سے اسلام میں دراڑکا آغاز ہوا. حضرت علی (رضی الله) ایک بہادر ، نڈر اور حق پرست صحابی تھے جن سے بزدلی، موقع پرستی اوررسول اللہ ﷺ کی نا فرمانی کی توقع نہیں کی جاسکتی- یہ جاننا ضروری ہے کہ بعد میں جو نظریات و عقائد قائم ہوئے کیا حضرت علی (رضی الله ) نے بھی یہی سمجھا اوررسول اللہ ﷺ کی وفات پر حدیث ثقلین کی بنیاد پر خلافت پرفوری حق کا دعوی کیا؟
کیا صحابہ کرام نے جنہوں نے "غدیر خم" پر یہ خطاب سنا، کیا انہوں نے حضرت علی (رضی الله ) کی رسول اللہ ﷺ کی طرف سے خلافت کی مبینہ نامزدگی یا وصیت کی بنیاد پر ان کی خلافت کا دعوی کیا؟
اگر نہیں تو یہ صاف ظاہر ہے کہ اس مطلب وہی ہے جو حدیث میں بیان ہے کہ: " میں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں تمھیں اللہ یاد دلاتا ہوں" (یعنی اہل بیت کا خیال رکھا جایے). اس کا تحقیق جائزہ لینے کی ضرورت ہے Read more »
☆☆☆ 🌹🌹🌹📖🕋🕌🌹🌹🌹☆☆☆
رساله تجديد الاسلام
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ (القرآن 36:17)
اور ہمارے ذمہ صرف واضح پیغام پہنچا دینا ہے
Our mission is only to convey the message clearly