رساله تجديد الاسلام (أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَﷺ)

انڈکس رسالة التجديد

 قرآن کی روشنی میں انداز فکروعمل میں مثبت تبدیلی "رسالة التجديد" ہے- دین ...

قران اور اسلام - 19 جواب

مقصد قرآن کی تفہیم در اصل اسلام کو فروغ دینا ہے۔ اللہ کی طرف سے آخری اور جامع کتاب کے طور پر، قرآن انسانیت کی رہنمائی کا حتمی ذریعہ ہے، یہ موضوعات کی ایک وسیع لسٹ کا احاطہ کرتا ہے، جو افراد اور معاشروں کے لیے مکمل کامیابی حاصل کرنے کی لازوال حکمت اور رہنمائی پیش کرتا ہے۔
اسلام دین کامل (طریقہ حیات)، کی بنیاد  قرآن ہے، مگر بدقسمتی سے  وقت کے ساتھ ساتھ اسلام کے پیروکاروں کا قرآن کی تعلیمات سے بھٹکنے  کی وجہ سے مسلمان امت تنزلی کا شکار ہے۔ الله تعالی ںےقرآن سمجھنا آسان کر رکھا ہے مگر کتاب الله، نور ہدایت کو مشکل سمجھ کردوسری کتابوں کو قرآن پر ترجیح دینے کی وجہ سے لوگ قرآن سے جسمانی قربت کے باوجود  ذہنی و فکری طور پر بہت دور ہو چکے ہیں  ہمارا مقصد قرآن کو ذہنی و فکری مرکز و رسائی اور پہنچ میں لانا  مطلوب ہے۔ اس روشن سفر کو شروع کرنے کے لیے، ابتدائی طور پر قرآن سے 19 مشترکہ مختصر جوابات مرتب کیے گئے ہیں، جو کہ بنیادی سوالات کی ایک وسیع رینج پر روشنی ڈالتے ہیں، یہ آغاز ہے- ان جوابات کو ایکسپلورکر کہ کوئی بھی قرآن اور اس کی تعلیمات کے گہرے فہم کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کرکہ آگے چل سکتا ہے، تاکہ اسلام کی خالص تعلیمات پر عمل پیرا ہو، جیسا کہ پہلی صدی ہجری میں دین کامل کی صورت میں وقوع پزیر ہوا- روشنی  کے اس سفر میں شامل ہونے اور "اسلام کامل دین" کے قریب ترین رہنے کی دعوت ہے،  رسول اللہ ﷺ کی زندگی ایک بہترین نمونہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوئی جس سے فرقان کی روشنی میں بھر پوراستفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے- فرقہ واریت کا رد، عدم برداشت، انتہا پسندی ، تکفیر،  کی مذمت اور اتحادامت  کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن مکالمے پر زور دیں، ایک دوسرے کو حق ، سچائی اور استقامت کی طرف راغب کریں: Read more »

تراویح یا تہجد: قرآن و سنت کی روشنی میں


یہ تحریرصَلَاة‎ تہجد، تراویح، قیام اللیل یا قیام رمضان پرعام روایاتی تحریروں سے ہٹ کر ایسے پہلو جو اکثرپہلے سے تشکیل شدہ تصورات, خیالات و نظریات کی وجہ سے نظر انداز ہو جاتے ہیں ان پر توجہ مرکوز کرنے کی ایک کوشش ہے. لیکن اگراس میں کوئی بات قرآن و سنت سے  باہر معلوم  ہو یا  واضح احکامات کی بجانے،  مسترد، منسوخ شدہ احکام، مقدس تحریروں سے من پسند تحریروں کا انتخاب,  صرف تاویلات کے کی بنیاد پر دلیل کی عمارت معلوم  ہو، تو وہ فوری طور پر مسترد کر دی جائے>>>>>

قرآن مضامین Quran Subjects

یہ فورم، اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں، مسلمانوں کو قرآن پڑھنے، سمجھنے، غور کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تعلیمات کو سب تک پہنچانے کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
This forum, in both Urdu and English, serves the purpose of enabling Muslims to fulfill their obligation of reading, understanding, contemplating, acting upon, and sharing the teachings of the Quran. Read more »

قرآن ربا اور کاغذی کرنسی Riba Explained

اگرتم  توبہ کرتےہو  اورربا  نہیں لیتے  تو تمہاراصل سرمایہ پر حق ہے بغیر کسی نقصان، کمی کے (قرآن 2:279)

If you repent and don't take usury you have right on Principal Capital without any loss/decrease in value

ربا ایک عربی لفظ ہے جس کا مطلب ہے "اضافہ کرنا" یا "زیادہ کرنا" اور عام طور پر غیر مساوی تبادلے یا قرض لینے کے معاوضے اور فیس کے حوالے سے استعمال ہوتا ہے۔ سود کو ربا، یا ناجائز، استحصالی فائدہ سمجھا جاتا ہے، اور اسلامی قانون شریعت کے تحت ایسا عمل حرام ہے۔ ربا سے مراد سود یا سود کا تصور ہے۔
فیاٹ (کاغذی) کرنسی نظام کے اس دور میں ربا کی تعریف کرنے میں ایک سنگین غلط فہمی پائی جاتی ہے >>>

اے اے کے- حدیث نوٹس AK's Hadiths Collection

نبی کریم  نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص غیر قرآن میں ہدایت کا متلاشی ہوگا اللہ اس کو گمراہ کردے گا، وہ (قرآن) اللہ تعالیٰ کی ایک مضبوط رسی ہے اور وہ ایک محکم اور مضبوط ذکر ہے اور وہ ایک سیدھا راستہ ہے" …

حضرت علیؓ سے مروی ایک طویل حدیث سے اقتباس (ترمذی 2906)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آخری زمانہ میں ایسے فریب دینے والے اور جھوٹے لوگ ہوں گے جو تمہارے پاس ایسی احادیث لائیں گے جنہیں نہ تم نے سنا ہوگا اور نہ تمہارے باپوں نے سنا ہوگا لہٰذا ان سے بچو اور ان کو اپنے آپ سے بچاؤ تاکہ وہ تمہیں نہ گمراہ کریں اور نہ فتنہ میں ڈالیں۔  راوی حضرت ابوہریرہ ؓ (صحیح مسلم)  [مشکوٰۃ المصابیح: حدیث نمبر: 151]

أصول المعرفة الإسلامية Fundaments of Islamic Knowledge


اسلامی علوم کی اصل بنیاد قرآن کی محکم آیات پرہے- کوئی عقیده یا نظریہ جس کی بنیاد آیات متشابھات اورمتنازعہ احادیث جو آپس میں ایک دوسرے سے متصادم ہوں تو اس کے نتیجہ میں جو فرقہ یا گروپ دین میں بنے گا وہ بدعت ، ضلالہ ، گمراہی ہے-
درج ذیل اہم مضامین نہ صرف ھدایت کے راستہ کی نشاندہی میں ممد ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ کسی کے لئے آپ کو دھوکہ دینا مشکل ہو جاے گا- اپ کو سب سے پہلے "ایمان" کو چیک کرنا چاہے، ایمان اگر محکمات پر قائم ہے تو عمل صالح بھی فائدہ مند ہیں ورنہ سب کچھ برباد: Read more »