Q 7.. دوسرون كے نظريات كا اثر
A SJ said:
7-دوسرون كي نظريات كي جوابات ... ادهر لاگو نہين ہوتے مگر دوسرون كے نظريات كا اثر انسان ضرور ليتا ہے. ………………………
Response:
اگر ابھی تک میں آپ کوموضوع تحقیق (تھیم) نہیں سمجھا سکا تو یہ میری کم عقلی ہے … ١٣٠٠ سال میں قرآن و سنت ، حدیث کے برخلاف عمل ہوتا رہا .. اب نشاندہی کی تو ..یہ .. عجیب بات ہے ..
یہ تھیم آپ ڈھونڈھ لیں کہیں نہیں ملے … لیکن وجہ یہ ہے کہ یہود و نصاری کی طرح مسلمانوں نے بھی اپنے مذہبی ، دینی پیشواؤں کو رب بنا لیا گیا .. کہ وہ قرآن ، سنت ، خلفاء راشدین کے متفقہ فیصلہ کے کو منسوخ کر دیں .. اب اس پر انگلی اٹھی ہے … تو کیا ہوا ، اگر وہ علماء درست تھے تو اللہ ان کو جزا دے گا .. ہم تو رحم کی دعا کرتے ہیں اپنے اور سب کے لیے ….
یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیُبَیِّنَ لَکُمۡ وَ یَہۡدِیَکُمۡ سُنَنَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ یَتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۶﴾ وَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ۟ وَ یُرِیۡدُ الَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الشَّہَوٰتِ اَنۡ تَمِیۡلُوۡا مَیۡلًا عَظِیۡمًا ﴿۲۷﴾ يُرِيدُ اللَّـهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا ﴿٢٨﴾
اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان طریقوں کو واضح کرے اور انہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحاء کرتے تھے ۔ وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجّہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے ، اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی- ہاں، اللہ تو تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشات نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ. اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے (4:26,27,28]
ان خواہشات نفس کی پیروی کرنے والوں سے مراد وہ ہر طرح کے لوگ ہیں جو اللہ کی ہدایات پر اپنے آباؤ اجداد کے رسم و رواج کو مقدم سمجھتے اور انہی چیزوں سے محبت رکھتے ہیں خواہ وہ یہود و نصاریٰ ہوں یا منافق یا دوسرے مشرکین ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے بیشمار ایسے احکامات نازل فرمائے جن پر عمل کرنا اکثر لوگوں کو ناگوار تھا … [عبدلرحمان کیلانی]
تفہھم القرآن-- سے ...
اس طرح یہ نادان لوگ اس اصلاح کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے جو اس وقت احکام الہٰی کے تحت انجام دیا جا رہا تھا ۔ دوسری طرف یہودی تھے جنہوں نے صدیوں کی موشگافیوں سے اصل خدائی شریعت پر اپنے خود ساختہ احکام و قوانین کا ایک بھاری خول چڑھا رکھا تھا ۔ بے شمار پابندیاں اور باریکیاں اور سختیاں تھیں جو انہوں نے شریعت میں بڑھالی تھیں ۔ بکثرت حلال چیزیں ایسی تھیں جنہیں وہ حرام کر بیٹھے تھے ۔ بہت سے اوہام تھے جن کو انہوں نے قانون خداوندی میں داخل کر لیا تھا ۔
اب یہ بات ان کے علماء اور عوام دونوں کی ذہنیت اور مذاق کے بالکل خلاف تھی کہ وہ اس سیدھی سادھی شریعت کی قدر پہچان سکتے جو قرآن پیش کر رہا تھا ۔ وہ قرآن کے احکام کو سن کر بے تاب ہو جاتے تھے ۔ ایک ایک چیز پر سو سو اعتراضات کرتے تھے ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ یا تو قرآن ان کے فقہاء کے تمام اجتہادات اور ان کے اسلاف کے سارے اوہام و خرافات کو شریعت الہٰی قرار دے ، ورنہ یہ ہرگز کتاب الہٰی نہیں ہے-
….. یہ اشارہ ہے منافقین اور قدامت پرست جہلاء اور نواحی مدینہ کے یہودیوں کی طرف ۔ منافقین اور قدامت پرستوں کو تو وہ اصلاحات سخت ناگوار تھیں جو تمدن و معاشرت میں صدیوں کے جمے اور رچے ہوئے تعصبات اور رسم و رواج کے خلاف کی جارہی تھیں ۔
………………….
Q-8. 9. فرقہ واريت ایک بہت برا مسئلہ ہے
A SJ said:
8- .... فرقہ واريت كي خلاف ہم بهي ہين مگر فرق مٹانے كے لئے لازمي نہين ہر فرقه غلط ہي ہو يا انكي ہر بات غلط هي ہو اسطرح ہم ايک اور فرقہ تو نہين بنا رهے؟؟؟؟ فرقه واريت كو ختم كرنے كے اصول قرآن سنت تعامل صحابه كو ديكها جائيگا، ہم آپ كے اس موقف پر تأييد كرتين ہين الله آپكو اور ہم سب كو حق مبين طريق مستقيم نجات يقين عطا فرمائي آمين.
9- آپ كا یہ بیان"مسلمان قرآن وسنت اور خلفاء راشدين ...." كتابت حديث مراد ہے تو مين شروع مين اس مسئلے كا جواب دے ديا ہين باقي اور بات ہے تو واضحات كرين.
…………………..
Response
فرقہ واریت کے خلاف قدم نام … صرف ...مسلمان … قرآن میں ٤٤ مرتبہ … یہ باقی نام بدعات ہیں یا الله سے بغاوت ؟
تفصیل .. ادھر پڑھ لیں …
https://salaamone.com/islam-2/sectarianism/muslim/
…………………………………….