رساله تجديد الاسلام (أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَﷺ)

انڈکس رسالة التجديد

 قرآن کی روشنی میں انداز فکروعمل میں مثبت تبدیلی "رسالة التجديد" ہے- دین ...

الدجال المسيح کے گمراہ کن دعوے


دین اسلام کی بنیاد قرآن کی محکم آیات پرہے- کوئی عقیده یا نظریہ جس کی بنیاد آیات متشابھات اور متنازعہ احادیث جو آپس میں ایک دوسرے کو(contradict) کرتی ہوں پر قائم ہو تو اس کے نتیجہ میں جو فرقہ یا گروپ دین میں اصلاح، تجدید کے نام پر بنے گا وہ بدعت ، ضلالہ ، گمراہی کے علاوہ کچھ نہیں - اس کے علاوہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے بعد کسی کے الہام یا وحی کا دعوی دوسروں کے لئے حجت نہیں- جن صاحب کوالله اور رسول کا مصادر الإسلام کا حکم پسند نہیں وہ یھاں سے تشریف لے جائیں انہوں نے گمراہی کے راستےکا انتخاب خود اپنی مرضی سے کیا جو جہنم کا راستہ ہے!
دجال مسیح کے گمراہ کن دعوے: https://bit.ly/DajjalClaims (صفحہ هذا لنک)
درج ذیل اہم مضامین نہ صرف اس موضوع پر ڈسکشن کو مفید اور اور ھدایت کے راستہ کی نشاندہی میں ممد ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ کسی کے لئے آپ کو دھوکہ دینا مشکل ہو جاے گا اورآپ بڑے سے بڑے عالم کی غلطیوں کی بآثانی نشاندہی بھی کر سکیں گے:
تمام گمراہیوں اور فرقہ واریت کی جڑ، قرآن کریم کو نظر انداز کرکہ اپنی اپنی مرضی کی احادیث کو بطور حجت و دلیل استعمال کرنا ہے اور اختلاف کی صورت میں قرآن سے رہنمائی نہ حاصل کرنا،  اس بدعة،  گمراہی (ضَلَالَۃٌ) میں علماء کی اکثریت مبتلا ہے- احادیث سے استفادہ کرے کے لئے  رسول الله ﷺ نے پالیسی رہنما اصول بتلا دیے ہیں اگر ان پر عمل کیا جایے تو گمراہی کا دروازہ بند ہو جاتا ہے-
~ ~~ ~ ~~ ~ ~ ~ ~

 لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ ۗ 

جسے ہلاک ہونا ہے وہ دلیل روشن کے ساتھ ہلاک ہو اور جسے زندہ رہنا ہے وہ دلیل روشن کے ساتھ زندہ رہے (قرآن : ‎(8:42 

دعوی : مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ میں ؛ "نبی بغیر شریعت" ہوں

الجواب

ختم نبوت پر چودہ سو سال سے قرآن سنت کی بنیاد پر  اجماع صحابہ و امت ہے کہ : "شریعت محمدی" کے مطابق اسلام میں  محمد رسول اللهﷺ کے بعد کسی  نبی کی آمد نہیں ہو سکتی- جب کوئی یہ دعوی کرے کہ وہ "بغیر شریعت کے نبی" ہے تو وہ "شریعت محمدی" میں بنیادی تبدیلی کر رہا ہے - "بغیر شریعت کے نبی" کا عقیده  قرآن و سنت کے مطابق ایمان اور شریعت محمدی کا حصہ نہیں اسے  شریعت محمدی میں شامل کرنا  شریعت محمدی کو تبدیل کرنا ہے- تثلیث نبوت مرزا صاحب کا نقطۂ آغاز ہی تضاد  [Self Contradiction] کا شکار ہے، غلط ہے باطل ہے ان کے اپنے بیانیہ کے مطابق-

کوئی شخص شریعت محمدی کو تبدیل کیئے بغیر اسلام میں کسی قسم کا "نبی" نہیں قرار پا سکتا- جیسے ہی وہ اپنے آپ کو مثیل مسیح ، مہدی، 'نبی بغیر شریعت' (/Three in One-Triune Prophet/Trinity) کہتا ہے وہ  'شریعت محمدی' میں تبدیلی کر رہا ہے تو شریعت میں تبدیلی کرنے والا اپنے آپ کو 'نبی بغیر شریعت' نہیں کہہ سکتا وہ عملی طور پر شریعت والا نبی بن بیٹھا ہے-  لیکن یا تو اسے سمجھ نہیں کہ وہ کیا کہ رہا ہے یا پھر جھوٹ بول کر لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے کہ وہ بغیر شریعت کے نبی ہے!

اگر کسی گھر کے دروازہ پر قفل لگا ہے اور کوئی شخص قفل توڑ کر گھر میں بلا اجازت گھس  جایے اور کہے کہ میں مہمان ہوں، گھر کا ملک تسلیم نہ کرے بلکہ اسے بغیر اجازت گھرداخل ہونے پر قانونی کاروائی کرے تو کون حق بجانب ہے؟ غیر کا ملک یا زبردستی کا مہمان ؟

مرزا صاحب فرماتے ہیں : "میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی" [ص ٧٠٦، رسله اربعین ٤،خزائین صفحہ٤٣٥،ج ١٧] - تو شریعت اور کیا ہوتی ہے؟ اس طرح سے تو شریعت مرزا صاحب خود توڑتے ہیں- (مزید ..)


دعوی: حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے نزول سے ختم نبوت کی مہر ٹوٹ جاتی ہے!
الجواب
مرزا صاحب اپنے آپ کو مسیح ابن مریم پر ترجیح دیتے ہیں کہ ان کی اپنی نبوت کا جواز پیدا ہو اور یہ اندیشہ پیش کرتے ہیں کہ جب حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام جزیہ ختم کریں گے تو یہ قرآن کے ایک حکم کی منسوخی ہو گی ،  نئی شریعت ہے، شریعت محمدی میں تبدیلی ہے مگر مرزا صاحب بھول جاتے ہیں کہ جب مسیح ابن مریم  صلیب کو توڑیں گے یعنی سب مسیحیوں کو مسلمان کریں گے تو جزیہ کس سے لینا ہوگا؟ جزیہ خود بخود ختم ہو جانے گا جب سب  اہل کتاب اسلام قبول کر لیں گے- 

دوسرا نقطۂ جو مرزا صاحب نظر انداز کر رہے ہیں کہ یہ پیشین گوئی تو حضرت  محمد رسول اللهﷺ فرما رہے ہیں، اس لئے یہ  کوئی  نیا حکم ، نئی شریعت نہیں بلکہ  محمد رسول اللهﷺ کی پشیئن گوئی پر عمل ہو رہا ہے، نبوت کی مہر کیسے ٹوٹ جا ئے گی؟ کون سی نئی شریعت لاگو ہو گئی؟ یہ شریعت محمدی کا حصہ ہے کہ عیسی بن مریم صلیب توڑ کر جزیہ ختم کریں گے- شریعت محمدی بھی قائم ہے اور قرآن کا حکم بھی قائم ہے کوئی  نئی  وحی بھی نہیں آرہی۔ جبکہ مرزا صاحب کو اپنے لیے وحی حاصل کرکہ مجازیم بروزی نبوت کا شوق پورا کرنا ہے جو شریعت محمدی اور ختم نبوت کی مہر توڑنے کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ قرآن اور شریعت محمدی میں کسی بھی قسم کی نبوت یا رسالت (حقیقی ، مجازی ، بروزی ، ظلی، مثیل وغیرہ وغیرہ ) کی کوئی گنجائش نہیں- جس طرح سے اللہ اور  رسول اللہ ﷺ ںے فرمایا وحی حق ہے اور اسی پر عمل ہو گا اس کو نظر انداز کرنا دھوکہ، بدعة ، ضلالہ ، گمراہی ہے-

صوفیانہ متنازعہ اصطلاحات فنا فی الرسول وغیرہ بدعة ہیں قرآن و سنت پر قائم رہنا چاہیے- الله تعالی سے رابطہ کوئی مشکل نہیں وہ شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے- حضرت علی (رضی الله )  سے منصوب روایت کہ جب الله تعالی سے کلام کرنا ہو تو صَلَاة‎  ادا کرو اور جب اللہ کی بات سننا ہو تو قرآن تلاوت کرو- قرآن  رسول اللہ ﷺ کا زندہ معجزہ ہے جس میں ہربات موجود ہے- جس کو اس میں شک ہے وہ اپنے ایمان کی خبر لے- (مزید ..)

دعوی: حضرت عیسیٰ کے نزول سے مہر ختم نبوت ٹوٹ جاتی ہے کہ وہ نبی اور رسول تھے ، لیکن میرے (مرزا صاحب ) کے نبی بغیر شریعت کے مہر ختم نبوت نہیں ٹوتی -
الجواب 
ایک بات جو اتنی ہی وضاحت کے ساتھ احادیث سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کا یہ دوبارہ نزول نبی مقرر ہو کر آنے والے شخص کی حیثیت سے نہیں ہو گا۔ نہ ان پر وحی نازل ہو گی، نہ وہ خدا کی طرف سے کوئی نیا پیغام یا نئے احکام لائیں گے ، نہ وہ شریعتِ محمدی میں کوئی اضافہ یا کوئی کمی کریں گے، نہ ان کو تجدید دین کے لیے دنیا میں لایا جائے گا، نہ وہ آ کر لوگوں کو اپنے اوپر ایمان لانے کی دعوت دیں گے، اور نہ وہ اپنے ماننے والوں کو ایک الگ امت بنائیں گے(علماء نے اسے تفصیل سے بیان کیا ہے)۔ وہ صرف ایک کار خاص بھیجے جائیں گے ، اور وہ یہ ہو گا کہ دجال کے فتنے کا استیصال کر دیں۔ اس غرض کے لیے وہ ایسے طریقے سے نازل ہونگے کہ جن مسلمانوں کے درمیان ان کا نزول ہو گا، انہیں اس امر میں کوئی شک نہ رہے گا کہ یہ عیسیٰ ابن مریم ہی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیوں کے مطابق ٹھیک وقت پر تشریف لائے ہیں۔ وہ آ کر مسلمانوں کی جماعت میں شامل ہو جائیں گے ، جو بھی مسلمانوں کا امام اس وقت ہو گا سی کے پیچھے نماز پڑھیں گے اور جو بھی اس وقت مسلمانوں کا امیر ہو گا اسی کو آگے رکھیں گے ، تاکہ اس شبہ کی کوئی ادنیٰ سی گنجائش بھی نہ رہے کہ وہ اپنی سابق پیغمبرانہ حیثیت کی طرح اب پھر پیغمبری کے فرائض انجام دینے کے لیے واپس آئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ کسی جماعت میں اگر خدا کا پیغمبر  موجود ہو تو نہ اس کا کوئی امام دوسرا شخص ہو سکتا ہے اور نہ امیر۔ پس جب وہ مسلمانوں کی جماعت میں آ کر محض ایک فرد کی حیثیت سے شامل ہوں گے تو یہ گویا خود بخود اس امر کا اعلان ہو گا کہ وہ پیغمبر کی حیثیت سے تشریف نہیں لائے ہیں ، اور اس بنا پر ان کی آد سے مہر نبوت کے ٹوٹنے کا قطعاً کوئی سوال پیدا نہ ہو گا۔ مرزا صاحب جب نبوت غیر شرعی کا دعوی کرتے ہیں جس کی سند نہ قرآن کی محکمات آیت سے ہے نہ ہی کسی مستند حدیث سے تو وہ سب سے پہلے ختم نبوت کی مہر کو توڑتے ہیں-
ایک کھردری (rough) مثال : اگر کوئی شخص اپنے گا وں سے لمبے سفر پر چلا جاتا ہے تو فصیل گیت پر تالا  لگا کر کر مہر سے (seal) کر جاتا ہے تفصلی ہدایت کی کتاب چھوڑ جاتا ہے- پھراسی گاؤں کا ایک شخص باہر سے آتا ہے گاوں میں داخلہ کے لئے پہلے  (seal)  کو توڑتا ہے تالا کھول کر اندر داخل ہوتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ اسے اصل مالک نے بھیجا ہے اور اب میں بھی اس گاوں کی ملکیت میں حصہ دار ہوں بغیر قانونی دستاویزو اختیار کے ، بس میں تو نام کا مالک ہوں ، مالک کی طرح ہوں اب میرا نام بھی احمد (مالک کا نام "محمد احمد") ہے  اس کے پاس کوئی تحریر نہیں کوئی اتھارٹی نہیں جس سے وہ اپنا دعوی سچ ثابت کر سکے- کیا کوئی اس کی بات تسلیم کرے گا؟ پھر وہ دعوی کرتا ہے کہ بڑا مالک اسے خواب میں ملتا ہے اور اس کو بھی اصل مالک  "محمد احمد" کی طرح مالک بناتا ہے بغیر قانونی اختیار کے- نقلی احمد کہتا ہے میں نے کوئی (seal) نہیں توڑی ، کسی چیز کو نہیں چھڑا ، بس مجھے بھی ما لک کی طرح مان لو ، جو نہیں مانے گا وہ اس گاوں  سے بے دخل ہو جایے گا اسے سزا بھی ملے گی- کچھ احمق سادہ لوح لوگ اس کی باتوں میں آ کر، ڈر کہ اس کے ساتھی  بن جاتے ہیں-  کیا یہ شخص  نقلی احمد اپنا قانون (شریعت ) نہیں جاری کر رہا؟  کیا یہ نیا قانون (میری نقلی ملکیت تسلام کرو، میری کتاب مانو - کیا ارکان  ایمان میں تبدیلی ) نافذ نہیں کر رہا؟ کیا یہ اپنے پہلے دعوی سے منحرف نہیں ہو گیا؟ کیا یہ چالاکی اور مکاری سے اصل ما لک نہیں بن بیٹھا؟ کیا یہ جھوٹا ، دغا باز اور مکار نہیں؟
لہذا گاؤں کی پنچایت اس پر مقدمہ دائر کرتی ہے ، عدالت سب کچھ سننے کے بعد اس دغاباز اور اس کے ساتھیوں کو گاوں سے بیدخل کر دیتی ہے-

دعوی : قادیانی مذھب کا خلاصہ مرزا صاحب کے الفاظ میں :

"ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لبابیہ ہے کہ لاالٰہ الّا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیّین و خیر المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے اور ہم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شُعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہو سکتا اور نہ کم ہو سکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اللہ نہیں ہو سکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغییر کر سکتا ہو اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ ہمارے نزدیک جماعت مومنین سے خارج اور مُلحد اور کافر ہے۔[حضرت مرزا غلام احمد، مسیح موعودؑ۔ ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد3۔ صفحہ169تا170]

الجواب 

 محمد رسول اللهﷺ  خاتم النبیّین و خاتم  المرسلین  ہیں ( پھر "خیر المرسلین"  اور رحمت اللعالمین بھی ہیں, مرزا صاحب کے پیروکار اب تصحیح فرما لیں)- قرآن مکمل، محفوظ آخری کتاب الله تعالی ہے جس کے احکام میں ترمیم نہیں ہو سکتی تو مرزا صاحب  نے 'نبی بغیر شریعت ' کی  اصطلاح قرآن میں کہاں سے حاصل کی؟ اگر یہ مرزا صاحب کی  "خاتم النبیّین" کی ذاتی تشریح ہے تو برخلاف قرآن و احادیث کی وجہ سے مسترد ہے-  لیکن اگر مرزا صاحب الہام و وحی کی بنیاد پریہ کہہ رہے ہیں تو، بقول مرزا صاحب ، اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اللہ نہیں ہو سکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغییر کر سکتا ہو اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ جماعت مومنین سے خارج اور مُلحد اور کافر ہے-

مرزا صاحب بظاھر قرآن کی برتری (Supremacy) کا دعوی کرتے ہیں: 

مرزا صاحب لکھتے ہیں : 

"الغرض حاصل کالم یہ ہے ہر بات جو قرآن کے مخالف ہو اور اس کے قصوں کے مخالف ہو تو وہ باطل ، جھوٹ اور افتراء کرنے والوں کی  من گھڑت باتیں ہیں(حمامة البشری، روحانی خزائین جلد ٧ صفہ ٢٢٠/ تفسیرصفحہ ٢٦٥)

 لیکن یہ صرف تحریر تک محدود ہے عملی طور پی ان کے عقائد و نظریات قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتے-

مرزا صاحب کا انکار ، ایمان نہ لانا کفر نہیں 

(ا) ابتدا سے سے میرا یہی مذہب ہے ہے کہ میرے دعوی کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر نہیں ہو سکتا (تریاق القلوب ص ١٣٠،ط ارض، ص٣٢٥،٢، خ ص٤٣٢،ج١٥ )،

(ب) مسیح کے نزول کا عقیده کوئی ایسا نہیں جو ہماری ایمانیات کی جڑ یا ہمارے دین کے رکنوں میں سے ہو بلکہ صد ہا  پیشن گوئیوں میں سے ایک پیشنگوئی ہے جس کو اسلام سے کچھ بھی تعلق نہیں نہیں جس زمانہ تک یہ پیش گوئی بیان نہیں کی گئی تھی اسلام کچھ ناقص نہیں تھا تھا اور جب بیان کی گئی تو اس سے اسلام کامل نہیں ہو گیا- (ازالہ اوہام صفحه ١٤٠،ط،٦٠-١، ط ٣، خزائین صفحہ ، ١٧١ج، 3)

(ج)  اس جگہ توانقلاب کا دعویٰ نہیں وہی اسلام ہے جو پہلے تھا وہی نمازیں ہیں جو پہلے تھیں، دین میں سے کوئی بات چھوڑنی نہیں پڑی جس سے اس قدر حیرانی ہو- مسیح موعود کا دعوی اس حالت میں گراں اور قابل احتیاط ہوتا جبکہ اس کے ساتھ دین کے احکام کی کمی بیشی ہوتی اور ہماری عملی حالت دوسرے مسلمانوں سے کچھ فرق رکھتی-(آینہ کمالات صفحہ ٣٣٥، ط١،خزائین صفحہ ٣٣٩،ج٥)

مرزا صاحب  کا دعویٰ تھا کہ، میں وہ مسیح ہوں جس کے متعلق رسول اللہ نے واضح کیا کہ وہ آئے گا مرزا صاحب عبارات بالا میں صاف صاف مانتے ہیں کہ مسیح موعود کا اقرار و انکار ایمانیات میں داخل نہیں کوئی میرے انکار کی وجہ سے کافر نہیں ہو سکتا- 

[نوٹ : صرف نبی اور رسول جن کا  من جانب الله تعالی سے بھیجنا ثابت ہو ان کا انکار کفر ہے ، مجدد ، علیم اور محدثین کا مرتبہ جتن بھی بڑا ہو ان کا انکار کفر نہیں] 

اب اس کے خلاف ملاحظه فرمائیں کہ مرزا صاحب کیسے پینترا بلتے ہیں:

 میرا  (مرزا کا ) منکر جہنمی، کافر ، غیر ناجی ہے:

مرزا صاحب فرماتے ہیں :

(ا) " ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے (مکتوب مرزا بنام ڈاکٹر عبدالحکیم صاحب ، مندرجہ الذکر الحکیم نمبر ٤ ص ٢٣مصدقہ مرزا در حقیقت وحی ص ١٦٣ )

(ب) جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا رسول کو بھی نہیں مانتا چونکہ میری نسبت خدا اور رسول کی پیشنگوئی موجود ہے(ص١٦٣حقیقتہ الوحی)

(ج)  (اے مرزا)ہے جو شخص تیری پیروی نہ کرے گا اور بیعت میں داخل نہ ہوگا وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی ہے (ص٨، رسامعیار الاخبار- الہام مرزا ) 

(ر) اب دیکھو خدا نے میری وحی  میری تعلیم  اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا کیا اور تمام انسانوں کے لیے اس کو مدارنجات ٹھرایا (ص٧، اربعین نمبر ٤)

مرزا کا دعوی تھا کہ میں وہ مسیح ہوں جس کے بارے میں  رسول اللہ ﷺ نے  پیشن گوئی کی ہے- بایں ہمہ پہلی تحریرات میں صاف لکھا کہ مسیح موعود کا انکار و اقرار ایمانیات میں داخل نہیں - میرے دعوے کے سے انکار سے کوئی کافر نہیں ہوتا میری تعلیم میں کوئی انقلاب نہیں، ہماری عملی حالت دیگر مسلمانوں جیسی ہے اس کے بخلاف دوسری تحریرات میں  مسیح موعود یعنی بزعم خود بدولت کے انکار کو خدا اور رسول کی پیشین گوئی کا منکر کافر بیعت نہ کرنے والے کو اور پیروی سے بھر رہنے والے کو جہنمی، اپنی تعلیم کو راہ نجات ٹھہرایا ہے:

 بعض اہل تثلیث (مرزا صاحب کے پیروکار) جواب دیا کرتے ہیں کہ یہ کوئی اختلاف نہیں جب تک الله تعالی کی طرف سے آپ پر ظاہر نہ فرمایا گیا آپ انکار فرماتے رہے - جب تک الله تعالی  ۓ تصریح آپ  ۓ بھی اعلان فرما دیا- (ص٢٢٣ تفہیمات )

الجواب : 

  اب یہاں اختلاف دعوی کے متعلق ہے ہے اور ہم پہلے مرزا صاحب کی تحریرات سے ثابت کر آئے ہیں کہ براہین احمدیہ  کے زمانے سے ہی مرزا صاحب بقول خود خدا کے نزدیک نبی و رسول  تھے اور اور یہ بھی کہ انبیاء کو ان کے دعوے میں غلطی نہیں ہو سکتی (ملاحضہ ص١٢٦، اعجاز احمدی)

بس مرزا صاحب کا باوجود نبی اللہ ہونے کے یہ کہنا کہ "میرے دعوی کے انکار کی وجہ سے سے کوئی کافر نہیں ہو سکتا" اور پھر کافر کہنا دلیل ہے اس بات کی کہ مرزا صاحب ہرگزنبی نہ تھے بلکہ ایک مراقی یا حسب موقع و ضرورت خود گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے تھے- (بجواب احمدیہ پاکٹ بک، محمدیہ پاکٹ بک ، صفحہ ١٦٩، ١٧٠)

مسیح ابن مریم دوبارہ نازل ہوگا

هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ  شَهِيدًا

"وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا، تاکہ اسے ہر دین پر غالب کر دے اور اللہ گواہ کے طور پر کافی ہے"۔ (سورۃ الفتح آیت نمبر: 28)

یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح کے حق میں  پیشن گوئی ہے اور جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیا گیا ہے وہ مسیح کے ذریعہ  ظہور میں آئے گا- مسیح دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے اور ان کے ہاتھ سے اسلام جمیع آفاق میں پھیل جائے گا"(ملاحظ براہین احمدیہ ص ٤٩٨،٤٩٩)

اس کے خلاف

"قرآن شریف قطعی طور پر اپنی آیات بینات میں میں مسیح کے فوت ہو جانے کا قائل ہے" (ص، ١٤٣،ط١، ٦٠، ط٣)

" قرآن شریف مسیح مریم کے کے دوبارہ آنے کا کہیں بھی ذکر نہیں"( ص، ١٤٦، ایام الصلح اردو)

مقدم الذکر تحریر میں میں از رونے قرآن قرآن مسیح  کی دوبارہ آمد بتائ  اورموخرالذکر عبارت میں  از رونے قرآن انکار کیا اس سے نہ صرف اختلاف  ثابت ہوا بلکہ مرزا صاحب کی قرآن کی سمجھ بوجھ بھی آشکار ہوئی-

اعتراض

پہلے مرزا صاحب  ۓ رسمی عقیده کی وجہ سے حیات مسیح تسلیم کی بعد میں بوحی اس عقیده کو چھوڑ دیا-

الجواب 

مرزا صاحب کا بقول خود کہ براہین احمدیہ کے زمانہ میں وہ "نبی اللہ" تھے سے اور "مامور الہی"  اور خاص کر مامور بھی اس لیے کیے گئے کہ قرآن کی اصل تعلیم بیان کریں- لہذا مرزا کا ایک ایسے عقیده کو رسما نہیں بلکہ تمسک قرآن لکھنا جو آئندہ ان کے "اصلی دعوی" کے مخالف بننے والا تھا صاف ثابت کر رہا ہے کہ وہ مفتری علی اللہ تھے- انبیاء کو کو ان کے دعوی میں غلطی نہیں ہو سکتی ماسوا اس کے کہ  مرزا صاحب کا یہ بھی مذھب ہے کہ:-

"انبیاء اپنے نے کل اقوال و افعال میں خدا کے ترجمان ہوتے ہیں انکی اپنی ہستی کچھ نہیں ہوتی ایک کٹھ پتلی کی طرح کی مانند خدا کے ہاتھ میں ہوتے ہیں (بجواب احمدیہ پاکٹ بک، محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ١٧١)

پس براہیں احمدیہ والا عقیده کبھی غلط نہیں جانا جا سکتا تا وقتیکہ انہیں مفتری علی اللہ نہ سمجھا جائے- پھر مرزا صاحب کا یہ قول ہے "روح القدس کی قدسیت ہر وقت، ہر دم، ہر لحظہ ملہم کے تم قوی میں کم کرتی رہتی ہے(یہ میرا ذاتی تجربہ ہے) (ص،٩٣حاشیہ آیینہ کمالات، خزائین ص ٩٣، ج٥)

خاص کر براہین احمدیہ تو وہ کتاب ہے جو بقول مرزا،  رسول اللہ ﷺ کے دربار میں رجسٹری ہو چکی ہے- چنانچہ لکھتے ہیں "خواب میں  رسول اللہ ﷺ  نے اس اس کا نام قطبی رکھا (مفھوم ص، ٢٤٨،٢٤٩ براہین احمدیہ، خزائین ص ٢٧٥ج)

"ہاں ہاں- براہین احمدیہ وہ کتاب ہے جو بقول مرزا مولف نے ملہم اور مامور ہو کر بغرض اصلاح تجدید دین تالیف کیا" (اشتہار براہین ملحقه آخر رسالہ سرمہ چشم آریہ ، خزائین صفحہ ٣١٩ ج ٢)

پس اس میں اصلاح کی بجایے مرزا صاحب کے کاذب ہونے کی واضح دلیل ہے-


دعوی:’’ہمارے دعوی کی جڑھ حضرت عیسٰی کی وفات ہے‘‘ (منکرین ختم نبوت)

اور جہاں تک مسلمانوں کاتعلق ہے حیات و و فات مسیح علیہ السلام کا عقیدہ جماعت احمدیہ اور دیگر مسلمانوں کے مابین ایک فیصلہ کن اور بنیادی اہمیت کا عقیدہ ہے۔ جب تک یہ مسئلہ پوری طرح حل نہ ہوجائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مثیلِ مسیح ہونے کے دعوی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔ اس حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’ہمارے دعوی کی جڑھ حضرت عیسٰی کی وفات ہے‘‘ (لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد 20صفحہ246)

’’یاد رہے کہ ہمارے اور ہمارے مخالفوں کے صدق و کذب آزمانے کے لئے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی وفات حیات ہے۔ اگر حضرت عیسٰی در حقیقت زندہ ہیں تو ہمارے سب دعوے جھوٹے اور سب دلائل ہیچ ہیں اور اگروہ درحقیقت قرآن کے روسے فوت شدہ ہیں تو ہمارے مخالف باطل پر ہیں ‘‘ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد17صفحہ 264حاشیہ)

الجواب

ایک شدید غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے کہ تمام نفس ںے موت کا مزه چکھنا ہے- کب؟ کہاں؟ کیسے؟ اس کا علم صرف اللہ تعالی کو ہے-

موت اور "وفات رفع" دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ موت میں انسانی جسم باقی رہتا ہے روح اور زندگی اللہ کے پاس چلی جاتی ہے-روح سے مراد روح حیوانی نہیں ہے جو ہر ذی حیات کو متحرک کرنے کا سبب ہوتا ہے۔ بلکہ یہاں روح سے مراد روح انسانی ہے۔ جس کی بنا پر انسان دوسرے تمام حیوانات سے ممتاز ہوا۔ اسے عقل و شعور بخشا گیا اور ارادہ و اختیار دے کر خلافت ارضی کا حامل بنایا گیا۔  لیکن 'وفات رفع' میں روح زندگی اور جسم تینوں مکمل طور پر الله تعالی کی طرف اٹھا لیے جاتے ہیں جیسا کہ حضرت ادریس اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق معلوم  ہے-

’’یَتَوَفّٰکُمْ بِالَّيْلِ‘‘ میں وفات تو ہے مگر موت نہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ نیند کی حالت میں روح کو اپنے قبضہ میں لے لیتے ہیں۔ مگر پھر بیداری کے وقت لوٹا دیتے ہیں جبکہ موت میں روح قبضے میں تو لے لی جاتی ہے مگر اسے لوٹایا نہیں جاتا۔ اس سے ثابت ہوا کہ موت کا وقت آنا الگ چیز ہے اور روح کا قبضہ میں آنا اور وفات پانا ایک الگ چیز ہے۔ پس معلوم ہوا کہ عمر کا پورا ہونا، روح کا قبضے میں لے لینا، قبضے سے واپس لوٹا دینا اور موت کا وقت آنا یا نہ آنا یہ سب جدا جدا حقیقتیں ہیں۔ اپنے قبضہ میں لے لینا یہ بھی وفات کا معنی ہے اور عرصۂ حیات پورا کرنا یہ بھی وفات کا معنی ہے۔ 

روح سے مراد روح حیوانی نہیں ہے جو ہر ذی حیات کو متحرک کرنے کا سبب ہوتا ہے۔ بلکہ یہاں روح سے مراد روح انسانی ہے۔ جس کی بنا پر انسان دوسرے تمام حیوانات سے ممتاز ہوا۔ اسے عقل و شعور بخشا گیا اور ارادہ و اختیار دے کر خلافت ارضی کا حامل بنایا گیا۔

 اور اگر کوئی مر جایے تو اس کو دنیا میں واپس لانا بھی الله تعالی کے لئے کوئی مشکل نہیں- ہم لوگ اللہ پر پابندیاں نہیں لگا سکتے کہ وہ کیا کرے یا نہ کرے-  قرآن میں مردوں کو زندگی دینے کی بہت سی مثالیں موجود ہیں-


لنکس / ریفرنسز اور تفصیلات :  https://bit.ly/KhatmeNabuwat-eBook

☆☆☆ 🌹🌹🌹📖🕋🕌🌹🌹🌹☆☆☆
رساله تجديد الاسلام
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ (القرآن  36:17)
اور ہمارے ذمہ صرف واضح پیغام پہنچا دینا ہے
   Our mission is only to convey the message clearly

پوسٹ لسٹ