رساله تجديد الاسلام (أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَﷺ)

انڈکس رسالة التجديد

 قرآن کی روشنی میں انداز فکروعمل میں مثبت تبدیلی "رسالة التجديد" ہے- دین ...

محمدیہ پاکٹ بک (بجواب قادیانی احمدیہ پاکٹ بک ) Muhammadiya Pocket Book Bajawab Ahmdiya Qadiani Pocket Book


''کتاب محمدیہ پاکٹ بک'' کا مقصد ''احمدیہ پاکٹ بک'' کا علمی و تنقیدی جائزہ لینا اور اس کے مغالطوں سے پردہ اٹھانا ہے یہ کتاب بعض ایسی منفرد خصوصیات کی حامل ہے کہ اس کو رد قادنیت پر حرفِ آخر کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے حسن قبول بھی ایسا بخشا کہ ہر طبقہ و خیال کے اہل علم اور عوام نے اس کا خیر مقدم کیا- دعا ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کفر و ضلال کے فتنوں سے بچائے۔ اور اس کتاب سے ارواح سعیدہ کو نفع پہنچائے۔ واللہ ولی التوفیق وھو نعم المولٰی ونعم النصیر
چند ضروری اقتباسات​ معارف '' محمدیہ پاکٹ بک'' میں مرزا صاحب کی تصنیفات اور قادیانی لٹریچر سے بہ کثرت پیشین گوئیاں جمع کی گئی ہیں، اور انہیں واقعات، دلائل اور شواہد سے ناقابل رد طریق پر دکھایا ہے کہ وہ غلط اور خلافِ واقعہ نکلیں۔ اکثر موقعوں پر مرزا صاحب نے پیش گوئیوں کے غلط ٹھہرنے پر تاویلیں کی تھیں، فاضل مؤلف نے دلائل سے ان تاویلوں کا پردہ بھی چاک کیا ہے۔ پھر ختم نبوت، حیاتِ مسیح اور نزولِ مسیح وغیرہ متعلقہ مسائل پر دل چسپ بحثیں ہیں۔ یہ کتاب صحیح مناظرانہ اصولوں پر لکھی گئی ہے۔ طریق استدلال، پرزور طرزِ ادا دلچسپ اور لب ولہجہ متین اور سنجیدہ ہے۔ (رسالہ '' معارف'' اعظم گڑھ بابت ماہ جون ۱۹۳۵ء) جامعہ '' یہ کتاب مرزائیت کی تردید میں نہایت جامع اور مبسوط لکھی گئی ہے۔ جس میں اس کے تمام اصولی اور فروعی امور زیر بحث لائے گئے ہیں۔ اندازِ بیان اس قدر معقول اور مدلل ہے کہ سوائے تسلیم کے کوئی چارۂ کار باقی نہیں رہتا ... اس کتاب میں مؤلف نے مرزا صاحب کی اکثر پیشن گوئیوں کو جو بڑے ادعا کے ساتھ کی گئی تھیں جھوٹا ثابت کردیا ہے، اور ان کے عدم وقوع کو خود مرزا اور مرزائیوں کی تحریروں سے دکھلایا ہے۔ ہندوستان کے اس مدعی نبوت کی حقیقت اگر کوئی دیکھنا چاہے تو اس کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔ (رسالۂ '' جامعہ '' دہلی ۔ بابت ماہ اپریل ۱۹۳۵ء) فاران '' جزئیات سے لے کر اصول تک ہر بات کو اس مجموعے میں مفصل بیان کیا ہے اور قادیانیوں سے مباحثہ کرنے والوں کے ہاتھ میں ایک ہتھیار دے دیا ہے۔ اصولاً جس قدر مباحث ہیں، سب پر مدلل اور محققانہ بحث ہے۔ اور اپنے فن میں سب سے عمدہ کتاب ہے۔'' (رسالہ فاران'' بجنور'' بابت ماہ مئی ۱۹۳۵ء) النجم '' کتاب اپنی معنوی خوبیوں اور ظاہری دلفریبیوں کے اعتبار سے ہر مسلمان کے لیے قابل مطالعہ ہے... کتاب کو تعلیم یافتہ طبقہ میں، زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے۔'' (اخبار '' النجم'' لکھنؤ مورخہ ۳؍ مئی ۱۹۳۵ء) مسلمان '' محمدیہ پاکٹ بک'' ہر حیثیت سے قابل قدر ہے۔ اور بلا مبالغہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مرزائیوں کو فنا کرنے کے لیے ہر قسم کا ضروری علمی، عقلی اور نقلی مواد اس میں موجود ہے۔'' (اخبار ''مسلمان '' سوہدرہ مؤرخہ ۱۵؍ جولائی ۱۹۳۵ء) مسلم اہل حدیث گزٹ '' تمام ضروری مباحث پر پوری تفصیل کے ساتھ بحث کی ہے۔ عام گفتگو اور مناظروں میں نہایت کام آنے والی کتاب ہے۔'' (''مسلم اہل حدیث گزٹ'' دہلی۔ بابت ماہ مئی ۱۹۳۵ء) شیر ، رنگون '' عقلی و نقلی دلائل اور قرآنی آیات سے اس مذہب کاذبہ کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے... کتاب اس قابل ہے کہ ہر مسلمان پڑھے اور اپنے پاس رکھے۔'' (روزنامہ ''شیر'' رنگون، مورخہ ۲۰؍ اپریل ۱۹۳۵ء) احسان، لاہور '' اس کتاب میں ان تمام اعتراضات کا جواب دے دیا گیا ہے جو مرزائی مسلمانوں پر کیا کرتے ہیں۔ ختم نبوت، حیات و و فاتِ مسیح، آخری فیصلہ، کذب و صدق مرزا پر نہایت مدلل بحث کی گئی ہے۔ اور ان مسائل کا کوئی پہلو باقی نہیں چھوڑا۔ اندازِ بیان نہایت سلجھا ہوا اور متین ہے... ہمارے خیال میں اس موضوع پر اس سے زیادہ جامع و مانع کتاب شائع نہیں ہوئی۔'' (روزنامہ ''احسان'' لاہور مؤرخہ ۲۲؍ اپریل ۱۹۳۵ء) یہ چند ضروری اقتباسات درج کردئیے گئے ہیں ورنہ اسلامی پریس کی آراء و تبصرے اگر اکٹھے کئے جاتے تو ایک مستقل دفتر جمع ہو جاتا ہے۔ ہندوستان بھر کے روزناموں، علمی اور تبلیغی رسالوں نے بڑے لمبے چوڑے ریویو لکھے۔ '' خلافت، بمبئی، دینہ بجنور، جمعیت دہلی اہل حدیث امرتسر'' اسی طرح کلکتہ صوبہ سرحد، صوبہ سندھ وغیرہ کے اخبارات نے شاندار الفاظ میں کتاب کی داد دی، اختصار کی غرض سے صرف چند اقتباسات پیش نظر ہیں۔ جو اندازہ لگانے کے لیے کفایت کرسکتے ہیں۔
[ بشکریہ، محمد عطاء اللہ حنیف، ناظم المکتبۃ السلفیہ (لاہور) سے حاصل کی ، محدث فورم ویب سائٹ، الله ان کی پرخلوص کاوش کو قبول فرمایے]

Pocket Book, Ahmadiyya, #Qadiani, Mirza Ghulam Ahmad, Messiah, Mahdi, Ahmadiyya References, KhatmeNabuwat, Pakistan, Islam, Ahmadiyyat, Qadiani, Nabuwat,
☆☆☆ 🌹🌹🌹📖🕋🕌🌹🌹🌹☆☆☆
رساله تجديد الاسلام
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ (القرآن  36:17)
اور ہمارے ذمہ صرف واضح پیغام پہنچا دینا ہے
   Our mission is only to convey the message clearly

پوسٹ لسٹ